کاروار:4/ جون (ایس اؤ نیوز )راستے پر ملی ایک زیورات اور نقد سے بھری وانیٹی بیاگ کو اس کے حقیقی وارث تک پہنچا کر سنکیری کے نورالدین عبدالرحمن شیخ نے ایمانداری کا ثبوت دیا ، جس پر عوامی حلقہ میں اُن کی ستائش کی جارہی ہے
جمعہ کو نورالدین ہبوواڑہ لوٹ رہے تھے تو سڑک پر ایک وانیٹی بیاگ پڑی ہوئی دیکھی، انہوں نے بیگ اٹھاکر نماز ادا کرنے کے لئے مسجد چلے گئے۔ جب بیگ کو چک کیا تو 15000روپئے نقد اور 3جوڑا آویزے ، موبائیل اور اسکول کی اداکردہ فیس کی دستاویزات پائے گئے ۔ اسکول فیس کی رسید لے کر نورالدین متعلقہ اسکول پہنچے اور پھر وہاں اساتذہ کے تعاون سے بیگ کے وارثین کی جانکاری لے کر پولس اسٹیشن پہنچے ۔ جہاں سی پی آئی شرن گوڈا کی نگرانی میں وانیٹی بیگ کو اُس کے وارثین ہبوواڑہ کے لکشمی دھر کو لوٹادیا۔
بتایا گیا ہے کہ لکشمی کے شوہر نے جمعہ کو پولس تھانہ میں بیگ کی گمشدگی کی شکایت داخل کی تھی۔